الیکشن کمیشن کا گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان

Sep 12, 2023 | 18:15 PM

ایک نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر ہے جبکہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کیے جائینگے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر ہے۔ممبران اسمبلی اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے مقررہ تاریخ سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کیے جائینگے 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 

غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف 120 دن کے اندر کاروائی کی جائے گی  مقررہ فارم الیکشن کمیشن،صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں