نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی جانچنےکیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

Sep 12, 2023 | 17:46 PM

ایک نیوز:نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی کوجانچنےکیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے  ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس  لیاتھا۔ اتھارٹی نے  ڈسکوز میں حالیہ بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل کی روشنی میں تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرےگی۔

نیپرا کے مطابق  آج ہونے والی سماعت میں ڈسکوز کے سی  ای اوز نے بے ضابطگیوں پر وضاحت کی اور بتایا کہ متعلقہ افسران/ اہلکاروں کے خلاف کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے تمام سی ای اوز کو بلنگ کے ایسے تمام مسائل کو ختم کرنے اور صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت  کی  ۔رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی ۔

مزیدخبریں