ایک نیوز :ڈالرکی قدر میں کمی کے باوجود سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگاہوگیا۔
ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری طرف سونے کی کم ہوتی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی تولہ سونا 5600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کی کمی سے 1911 ڈالر کا ہوگیا ۔