ایک نیوز: مسلم لیگ نواز نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ مریم نواز کی سندھ آمد پر عوامی رابطہ مہم تیز کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ بھر سے بڑے ناموں کی مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ گورنر پنجاب، حناء پرویز، طلال چودھری سمیت دیگر سابق ایم این اے اور ایم پی اے کئی دنوں سے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے بشیر میمن کے نواز لیگ میں شمولیت کے واضح اشارے موجود ہیں اور وہ کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی کراچی آمد پر بشیر میمن مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
بشیر میمن کی ن لیگ میں شمولیت کے فوری بعد انہیں سندھ کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ سندھ بھر میں نواز لیگ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سندھ کے سینئر پارٹی رہنماؤں کو نظرانداز کرکے پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان اور ایم این ایز کو سندھ میں متحرک کردیا ہے۔