ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں عمران خان سے سوا گھنٹہ طویل ملاقات کی ہے۔ جس میں انہیں کارکنوں کے جذبے کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے اٹک جیل پہنچ گئیں۔ انتظامیہ سے اجازت کے بعد وہ جیل کے اندر گئیں۔ عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سوا گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں گھروالوں سے رسمی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں عمران خان کوکارکنان کے جذبہ کا پیغام پہنچایا گیا۔ بشری بی بی اور ہمشیرہ نورین نیازی نے ذاتی استعمال کی اشیاء بھی پہنچائیں۔