میاں اسلم اقبال سمیت دیگرملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع 

Sep 12, 2023 | 16:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عسکری ٹاور حملہ کیس میں میاں اسلم اقبال سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع  کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عدالت نے میاں اسلم اقبال ،مسرت چیمہ ،جمشید چیمہ اور غلام عباس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ پولیس نےموقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں ۔ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیاجائے۔

مزیدخبریں