ایک نیوز: توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کیخلاف نیب تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ بشری بی بی نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروایا۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں دو مختلف کیسز میں پیش ہونا ہے، توشہ خانہ کیس میں جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے، آج منگل ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل حکام صرف آج کے دن ملاقات کرنے دیتے ہیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 2 بجے اٹک جیل میں بھی ملاقات طے ہے۔ بشری بی بی نے کہا ہے کہ انویسٹیگیشن جوائن کرنے کے لیے تیار ہوں۔ تاہم آج کے علاوہ کوئی اور تاریخ دی جائے۔