ایک نیوز :پاکستانی پیپلز پارٹی نے ناراض رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں شرکت کیلئے پیغام ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سخت جواب دینے کے لئے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناراض اراکین کو پارٹی میں لانے اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو منظم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
اجلاس میں وقت پر انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے14ستمبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والے سی ای سی اجلاس میں لطیف کھوسہ کو شرکت سے روکا نہیں جائے گا، اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔
سی ای سی کے تمام اراکین کو اجلاس میں ہر صورت شرکت کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔