ایک نیوز: راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں فائرنگ سے 4 افراد کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے مخالف پارٹی کا ایک جبکہ متاثرہ پارٹی کے 3 افراد قتل ہوئے۔ ملزمان جواد عرف کالا، دین، احسان اور نعمان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے رضوان عرف راجو، محمد ساجد اور مدثر حسین جاں بحق ہوئے۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان صلح کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ملزمان کا ایک ساتھی نعمان بھی جاں بحق ہوا۔ جاں بحق ہونے والے افراد 1 ماہ قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔