محکمہ سوئی گیس کی کارروائی: جامعہ حفصہ سے متصل مسجد کا غیرقانونی کنکشن منقطع

محکمہ سوئی گیس کی کارروائی: جامعہ حفصہ سے متصل مسجد کا غیرقانونی کنکشن منقطع
کیپشن: Action of needle gas department: Illegal connection of mosque adjacent to Jamia Hafsa disconnected

ایک نیوز: سوئی گیس ٹاسک فورس کی بڑی کارروائی، اسلام آباد G7 جامع حفصہ سے متصل مسجد الفتح میں غیر قانونی گیس کا استعمال منقطع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیس میٹرز کیساتھ دو غیر قانونی کنکشن موجود تھے، جن سے لاکھوں روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس جامع مسجد کے غیر قانونی گیس کنکشن کاٹنے میں سوئی گیس فورس کی حفاظت کو نہ پہنچی۔ اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے انکار کر دیا۔

تاہم سوئی ناردرن گیس کی سپیشل ٹاسک فورس دروازوں کے تالوں کو توڑ کر گیس چوری کے مقام پر پہنچی اور تمام گیس کے میٹرز کا کنکشن منقطع کر دیا۔ اس موقع پر جامعہ حفصہ کی خواتین اور طلباء نے میڈیا اور سوئی گیس محکمے کے اہلکاروں کا گھیراؤ کر لیا۔