27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ایک نیوز: 27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 600 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔چیمپئن شپ کل 8 کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ 1995 سے قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپین شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ تقریب میں سول و ملٹری افسران اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-12/news-1694513406-9488.mp4