گیس چوری کیخلاف مشہور سماجی شخصیت کے ڈیرے پر چھاپہ، مالکان گرفتار

Sep 12, 2023 | 15:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سوئی ناردرن گیس کی سپیشل ٹاسک فورس اسلام آباد میں گیس چوری کے خلاف متحرک  ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود موزہ گنگال میں سوئی گیس ٹاسک فورس نے گیس چوروں کیخلاف کارروائی کی۔ گیس چوری کی کاروائی راولپنڈی کی مشہور سماجی شخصیت کے ڈیرے پر کی گئی ہے۔ احسان الٰہی مرزا سینیئر انجینیئر کا کہنا ہےکہ پہلے بھی دو بار ہماری ٹیمیں یہاں ریڈ کیلئے آ چکی ہیں،دونوں بار ہماری ٹیموں کو یہاں یرغمال بنایا گیا، ابھی میٹر کے کنیکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں۔

احسان الٰہی مرزا سینیئر انجینیئر کا کہنا ہےکہ گیس چوری اور ریکوری ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،میٹر مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سوئی گیس چوری کی روک تھام نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے احکامات پر کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں