کشمیرلینے سےپہلے منی پور میں امن لائیں ،شیو سینا کا سابق بھارتی آرمی چیف سے مطالبہ

vikram
کیپشن: vikram
سورس: google

ایک نیوز :  بھارت کے وفاقی وزیراور بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے  اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وقت کی بات ہے  کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔  تاہم شیو سینا نے ان سے سوال پوچھا ہے کہ جب وہ عہدے پر فائز تھے تب کچھ کیوں نہیں کیا۔

 ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وی کے سنگھ  بھارتی شیعہ مسلمانوں کے کارگل بارڈر کراسنگ کھولنے  کے مطالبے پر مشتمل سوال کا جواب دے رہے تھے ۔

 وی کے  سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پریورتن سنکلپ یاترا پروگرام کے دوران راجستھان میں ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کررہے تھے  تاہم ان کا بیان  اس وقت الٹا پڑ گیاجب   شیو سینا کے ایم پی سنجے راوت نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے جب سابق آرمی چیف عہدے پر فائز تھے تو  اس وقت وہ کچھ نہیں کرسکے تھے۔ پہلے منی پور کو پرامن بنالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین منی پور، لداخ اور اروناچل پردیش پہنچ گیا ہے اس کا تو کچھ کرلیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی کہا تھا کہ چین لداخ میں داخل ہوا ہے اور ہماری زمین لے لی ہے۔