حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث 3 افراد گرفتار، کروڑوں کی ملکی،غیر ملکی کرنسی برآمد

Sep 12, 2023 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف ائی اے نےحوالہ ہندی کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون  کرتے ہوئے تین افراد  کو گرفتار  کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے سرکلر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہندی کا کاروبار کرنے میں ملوث  تین افراد  کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد سے 6 کروڑ81 لاکھ کی ملکی اور  ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد  ہوئی، گرفتار ملزمان میں مظہر شفقت ،زیشان  سلمان  شامل ہیں ۔

ایف ائی اے اصل ملزم اظہر شفقت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے،ملزمان پہلے اومیگا منی ایکسچینج کے نام سے کاروبار کرتے تھے۔ایکسچینچ لائسنس منسوخ ہونے کے بعد ملزمان پرائیویٹ طور پر کاروبار کر رہے تھے ۔ملزمان سے قبضے سے 4655 امریکن ڈالر ،16015 یورو 17740 درہم برآمد  ہوئے ہیں۔ملزمان سے 49362 سعودی ریال ،790 کنیٹڈین ڈالر 2650 ترکش لیرا  4880 پاونڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

 ڈائریکڑ ایف آئی اے سرفراز ورک کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کی۔ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکڑ مبشر ترمذی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کی۔ ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل   اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید سلطان،علی عارف   شامل تھے۔

مزیدخبریں