ایک نیوز: نسلہ ٹاور کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے مرکزی ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
سابق ڈی جی ایس بی سی اے ملزم منظور قادر کاکا اور خیر محمد پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان پر 26 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔