جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

Sep 12, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  میں  جناح ہاؤس  حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کیس میں  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دے دیتے ہوئے ضمانت خارج کر دی ۔اس مقدمہ میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ ہونے کے باعث درخواست خارج کی گئی ہے۔

مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہرنے پر دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا ، عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ عسکری ٹاور حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ درخواست ضمانت  پر سماعت ملتوی  ہوئی۔

یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ  پر عسکری ٹاور اور جناح ہاوس حملہ کا الزام ہے،عسکری ٹاور حملہ کا تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج ہے جبکہ جناح ہاؤس حملہ کا تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

مزیدخبریں