ایک نیوز : یو ٹیلیٹی سٹور ز پر چینی کی قلت کا خاتمہ،چار ماہ بعد یوٹیلی سٹورز پر چینی کی وافر مقدار موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعدچینی کی دستیابی عام ہوگئی ہے۔یو ٹیلیٹی سٹور ز پر بھی چینی کی قلت کا خاتمہ ہو گیا ہے اور چار ماہ بعد یوٹیلی سٹورز پر چینی کی وافر مقدار موجود ہے۔ْیو ٹیلیٹی سٹور ز پر چینی 147 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں چینی کی قیمت میں کمی آنے لگی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عام مارکیٹ میں چینی 165 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 146 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسٹورز پر چینی101 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ذخیرہ اندوزی اور چینی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی نے کام دکھا دیا ہے۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے عام مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کیےتھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ13 بڑے ڈیلرز شوگر ملوں کے اپنے ہی خاص کارندے ہیں جو ڈیلرز شوگر ملز مالکان سے ملکر چینی 90 سے 180 روپے کلو پر لے گئے۔