آئی جی پنجاب کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی طالبہ کو خراج تحسین

Sep 12, 2023 | 11:51 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی طالبہ کو خراج تحسین پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل محمود احمد کی بیٹی سیماب محمود فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے طالبہ اور ان کے والد کو دفتر مدعو کرکے عزت افزائی کی۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ ٹریفک کانسٹیبل محمود احمد کی بیٹی کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی نمائندگی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔خوشی ہے کہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی طالبہ پنجاب پولیس کے باہمت اہلکار کی بیٹی ہیں۔

آئی جی پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ سیماب محمود اور اسکے والد کانسٹیبل محمود کی محنت و قابلیت پولیس فورس کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔اگر ایک کانسٹیبل کی بیٹی محدود وسائل کے باوجود اپنی محنت و ٹیلنٹ سے ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ سکتی ہے تو پھر باقی کیوں نہیں ۔پنجاب پولیس کی قیادت نے چند ماہ میں ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں ۔ان اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملازمین اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں ۔کانسٹیبل اور شہداء کے بچوں کیلئے فارن سکالرشپس کا آغاز ہوچکا ، مقامی اداروں کے ساتھ بھی ایم او یو کئے گئے ۔  طالبہ سیماب محمود نے تمام والدین کو اپنے بچوں کی پڑھائی میں بھرپور حوصلہ افزائی کا پیغام دیا ۔

طالبہ سیماب محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بچوں کو گھر سے ملنے والی حوصلہ افزائی ان میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ کانسٹیبل محمود احمد ورک نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام ملازمین وسائل کی کمی کے باوجود اپنے بچوں کو اعلی معیاری تعلیم دلوا سکتے ہیں۔ 

  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کے تمام اقدامات کا مقصد فورس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو محفوظ بنانا ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-12/news-1694501673-9884.mp4

مزیدخبریں