بینظیربھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھنے کاحکم

بینظیربھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھنے کاحکم
کیپشن: Order to uphold the sentences of military officers involved in the conspiracy to overthrow Benazir Bhutto's government

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 2 اعلیٰ فوجی عہدیداران کی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

سپریم کورٹ نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ 

یاد رہے کہ فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو دو سال جبکہ عنایت اللہ کو چار سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ دونوں سابق فوجی افسران کیخلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔