ایک نیوز: جڑانوالہ سانحہ کے متعلق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے بھی اپنی رپورٹ کمشنر فیصل آباد کو بھجوادی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کئے،ڈپٹی کمشنر نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ16اگست کو صبح 8بجے ابتدائی طورپر 70کے قریب افراد متعلقہ جگہ جمع ہوئے۔لاؤڈ سپیکر پر اعلانا ت سے قریبی گاؤں سے لوگ ٹریکٹر اور ٹرالیوں پر متعلقہ جگہ پہنچنا شروع ہوگئے،پھر یہ مظاہرین چرچ اور گھرو ں میں گھس گئے،ساڑھے گیا رہ بجے 22چرچ اور 80مکانات کو نقصان پہنچ چکا تھا،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکانات کو نذر آتش کئے جانے کی وجہ سے بجلی اور گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ نے بجلی اور گیس کی بحالی کے لئے گیس اور پاو ر آفس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اہلکار تعینات کئے۔متاثرہ علاقے میں دو موبائل کلینک پہنچائے گئے جبکہ زخمیوں کی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے۔دانش سکول جڑانوالہ میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا،ریلیف کمیپوں میں خوارک،کپڑے وغیر ہ پہنچائے گئے،متاثرہ مکانوں میں مکین افراد کے لئے خوراک اور دیگر ضروری اشیا کا انتظام کیا گیا