ایک نیوز: ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج نظر آنے لگے۔ انٹربینک میں ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر آگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا۔1روپیہ 28 پیسے سستا ہو کر 299 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ، 300 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے ابتک 7 روپے 22 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 357 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 293 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 73 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 195 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,902 جبکہ کم ترین سطح 45,468 رہی۔
حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔