جی20 اجلاس،مودی کو کانگرس رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لیا

جی20 اجلاس،مودی کو کانگرس رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لیا

ایک نیوز: جی20 اجلاس کے منعقد ہونے کے چند گھنٹوں بعد کانگرس رہنماؤں نے اتفاق رائے سے تفصیلی طور پر مسودہ جاری کیا  جس میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق مسٹر رامیش نے کہا کہ  مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر،ٹارگٹ کلنگ اور مقدس مقامات پر حملوں پر خاموش رہی۔ مودی کی پارٹی نے ہریانہ اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں منظم پولرائزیشن مہم چلاتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو سبوتاژ کیا ہے۔

  کانگرس لیڈر نےدعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کے اقدامات کے برعکس اور متصادم تھی۔ کانگرس لیڈر نے مودی حکومت پر ہندوستان کے ماحولیاتی تحفظات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا الزام لگایا۔ مودی حکومت نے جنگلات پر انحصار کرنے والی کمزور برادریوں جیسے آدیواسیوں کے حقوق بھی چھینے ہیں۔جی 20 اور عالمی سطح پر دیگر سربراہی اجلاسوں میں وزیر اعظم کے بیانات سراسر منافقت پر مبنی ہیں۔ماحولیاتی تحفظ کی بات کرنے والا مودی بذاتِ خود ہندوستان کے جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظات کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ 

منیش تیواری نےسوال کیا کہ جی20 اجلاس میں مودی نے یوکرین کے خلاف جارحیت کی واضح طور پر مذمت کیوں نہیں کی؟ساشی تھرور نے اس سمٹ کو مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا ایک مہرہ قرار دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ مودی حکومت جی 20 اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرے گا، الجزیرہ کا کہنا ہےکہ جی 20 اجلاس دراصل مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہے۔فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپی صدور کا کہنا ہےکہ بھارت جی 20 اجلاس میں رکن ممالک کے بیچ کشیدگی اور تلخی کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ جی 20 اجلاس حقیقی عالمی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام رہا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-12/news-1694499449-8502.mp4