ایک نیوز: سپریم کورٹ میں پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الااحسن سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی خارج کردی۔ عدالت نے نظر ثانی درخواست غیر موثر پر خارج کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست تو غیر موثر ہوگئی ہے۔ درخواستگزار وکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ چھ سال بعد لگے گا تو غیر موثر ہی ہوگا۔ گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کی تشویش متعلقہ کوارٹر تک پہنچا دیں گے۔