ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی بڑی کامیابی۔ اہم حکم واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کا ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔
عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی جیل میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔
ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کے روبرو بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ مزید جس ایف آئی آر میں پرویزالہٰی کو گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوادیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔
ڈی سی اسلام آباد کے بیان کے بعد عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔