بغیر تیاری عدالت پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ وکلاء پر برہم

Sep 12, 2023 | 10:42 AM

ایک نیوز: بغیر تیاری ہائیکورٹ میں پیشی پر عدالت وکلاء پر برہم ہوگئی اور ان کی سرزنش کردی۔

تفصیلات کے مطابق بغیر تیاری عدالت پیشی پر اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ وکلاء پر برہم ہوگئی۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکیل کی سرزنش کردی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ججز فائل پڑھ کر آتے ہیں، وکلاء اپنی فائل ہی ہائیکورٹ آ کر کھولتے ہیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وکلاء بغیر تیاری آجاتے ہیں اور ٹائم مانگ لیتے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکے ہم جب وکیل تھے ہائیکورٹ پیشی سے قبل رات نیند نہیں آتی تھی۔ وکلاء کو سنجیدہ ہونا چاہیے اور پوری تیاری کے ساتھ ہائیکورٹ پیش ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں