ایک نیوز: عراق جانے والے پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے، 18 پاکستانی زائرین کو بغداد ایئر پورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
متاثرہ زائرین نے بتایا ہے کہ عراقی حکام کچھ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے زائرین کا تعلق کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے ہے۔
زائرین کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا عملہ کاؤنٹر چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے اور پاسپورٹ نہیں دیے جا رہے۔
یاد رہے کہ عراق، اربعین کیلئے دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد زائرین کی کربلا آمد کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔