ایک نیوز: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ان فٹ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے بیک اپ کیلئے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو سری لنکا طلب کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم ٹاکرے میں فاسٹ باؤلر حارث روف اور نسیم شاہ کے معمولی زخمی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بلالیا ہے،دونوں کھلاڑی پہلی دستیاب پرواز سے کولمبو روانہ ہوں گے۔
ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے باعث اہم فاسٹ باؤلرز کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اس لیےشاہ نواز دھانی اور زمان خان کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے کولمبو بُلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ بھی نہیں کی تھی۔