معجزایاخوش قسمتی،پہاڑسےگرنیوالاکوہ پیمازندہ بچ گیا

Sep 12, 2023 | 08:03 AM

ایک نیوز:معجزایاخوش قسمتی،1968فٹ بلندپہاڑسےگرنیوالاکوہ پیمازندہ بچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق کہتےہیں جیسےاللہ رکھےاسےکون چکھے یہ بات حقیقت ہے، انسان کتنی بلندی سے گر کر زندہ بچ سکتا ہے ؟ ویسے تو ایک یا 2 منزلہ عمارت سے نیچے گرنا بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے مگر ایک خوش قسمت شخص لگ بھگ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی بچ گیا۔ یہ واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک کوہ پیما ماؤنٹ Taranaki نامی چوٹی کو سر کرتے ہوئے نیچے جاگرا۔
مقامی پولیس کے مطابق نارتھ آئی لینڈ میں واقع اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران یہ کوہ پیما1968 فٹ کی بلندی سے نیچے نرم برف پر گرا۔
 پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کوہ پیما بہت زیادہ خوش قسمت ہے جو زندہ بچ گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ نیچے موجود برف درجہ حرارت بڑھنے سے نرم ہوگئی تھی اور وہ شخص گر کر محض معمولی زخمی ہوا۔ جتنی بلندی سے وہ شخص نیچے گرا تھا وہ سعودی عرب کے مکہ کلاک رائل ٹاور کے برابر ہے، جو دنیا کی بلند ترین عمارات میں سے ایک ہے۔ یہ کوہ پیما 9 ستمبر کو ایک گروپ کے ساتھ اس چوٹی کو سر کر رہا تھا۔
 پولیس کے مطابق اپنے ساتھی کوہ پیما کو چوٹی سے نیچے گرتے دیکھ کر دیگر افراد نیچے اترے تاکہ اسے تلاش کر سکیں۔ Taranaki الپائن ریسکیو کا ایک رکن بھی اس وقت وہاں کوہ پیمائی کر رہا تھا جس نے نیچے گرنے والے شخص کو تلاش کرنے میں مدد کی۔ ماؤنٹ Taranaki کو نیوزی لینڈ کی خطرناک ترین چوٹیوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 2021 میں 2 کوہ پیما اسی مقام سے نیچے گر کر ہلاک ہوئے تھے، جہاں9 ستمبر کو کوہ پیما گرا تھا۔

مزیدخبریں