کراچی:پکنگ سےواپسی پرڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

کراچی:پکنگ سےواپسی پرڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان جاں بحق
کیپشن: Karachi: Bandits shot dead while returning from Picking

ایک نیوز:کراچی میں ہاکس بے سےپکنگ مناکرواپسی آتےہوئےگاڑی نہ روکنےپرڈاکوؤں کی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ہاکس بےکےقریب کارپرفائرنگ سےزخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا،مقتول دوستوں کیساتھ پکنگ پرگیاتھا،ڈاکوؤں نےگاڑی نہ روکنےپرفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت24سالہ شایان کےنام سےہوئی،فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کےدوران پیش آیا،ڈاکوؤں نےگاڑی روکنےکیلئےاشارہ کیاتوگاڑی نہ روکی گئی جس پرڈاکوؤں نےفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق مقتول کوگولیاں لگیں جوموت کاباعث بن گئی،لاش کوضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔