ایک نیوز:بہنوں کےپیارکی انوکھی کہانی ،بچپن سے عمررسیدگی تک ایک طرح زندگی گزارنےوالی وہ جڑواں بہنیں جوکہ پوری زندگی ایک جیسے لباس اور حلیے کے ساتھ رہیں گی۔
تفصیلات کےمطابق روسی کولز اور کیتھی ہیفرنن ان نایاب بچوں میں سے ہیں جن کی پیدائش ایک ہزار میں سےتین یا چار مرتبہ ہی ہوسکتی ہیں۔ کیونکہ وہ دونوں جڑواں ہیں اور یکساں خدوخال بھی رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بچپن سے ہی ان کے درمیان مضبوط بندھن قائم ہیں۔ وہ اکثر اپنا وقت ایک ساتھ گزارتی ہیں اور بچپن سے عمررسیدگی تک ایک جیسے کپڑے پہن رہی ہیں۔
کیتھی ہیفرنن کہتی ہیں کہ اس عمر میں جڑواں بہن بھائی عموماً ایک ساتھ نہیں گھومتے کیونکہ ان کی اپنی زندگیاں مختلف ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ باہرجاتی ہیں تو لوگ انہیں روک کے تصویریں کھینچتےہیں اور سیلفی لیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بہنوں نے جڑواں بھائیوں سے شادی کی ہے۔
یہاں تک کہ ان کی عینک، پاجامہ، ہیئر اسٹائل اور زیورات بھی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ان کے گھر ایک ہی جگہ واقع ہیں اور ایک جیسے ڈیزائن کے ہیں۔ یہاں تک کہ دونوں گھروں پر یکساں رنگ ہیں، کمرے ایک جیسے ہیں اور اندرونی ڈیزائن بھی ہوبہو ہے۔
روسی کی شادی 1974 اور کیتھی کی شادی 1977 میں جڑواں بھائیوں سے ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں اپنے شوہروں سے الگ ہوگئیں۔ دونوں بہنوں کا عزم ہے کہ وہ پوری زندگی ایک جیسے لباس اور حلیے کے ساتھ رہیں گی۔
بہنوں نے جڑواں بھائیوں سے شادی کی ہے۔
بہنوں کےپیارکی انوکھی کہانی،بچپن سےبڑھاپےتک محبت میں کمی نہ آئی
Sep 12, 2023 | 07:21 AM