ایک نیوز:بحیرہ روم کے سمندری طوفان ’’ڈینیئل‘‘ نےتباہی مچادی ،لیبیا میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افرد لاپتا ہوگئے۔
لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق لاپتا افراد کی اکثریت کے سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔
سمندری طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
لیبیا کے حکام نے عالمی امدادی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
لیبیا :سمندری طوفان نےتباہی مچادی، ہلاکتیں 2 ہزار ہوگئیں
Sep 12, 2023 | 06:47 AM