سیالکوٹ:دوموٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم،نوجوان جاں بحق،3زخمی

Sep 12, 2023 | 05:32 AM

ایک نیوز:سیالکوٹ میں دوموٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم ہواجس کےنتیجےمیں نوجوان جاں بحق اورتین افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڈچاہ کھوکھراں کےقریب دو موٹرسائیکلوں کےدرمیان خوفناک حادثہ پیش آیا،حادثےمیں ایک نوجوان  موقع پرہی جاں بحق ہوگیا،اورتین افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں