ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فرائض میں غفلت پرایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹرراؤامجدکومعطل کردیا،اور وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی کووارننگ بھی دی۔
تفصیلات کےمطابق نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےملتان نشترہسپتال کادورہ کیا،ہسپتال کےدورےکےدوران محسن نقوی نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےہسپتال میں سہولیات کےفقدان پربرہمی کااظہارکرتےہوئے کہاکہ یہاں اربوں روپےبھی لگادیں اس کےباوجودمریضوں کی حالت ویسےہی ہے،یہاں ڈاکٹروں سےبھی بات ہوئی ہے،ڈاکٹرزکےمسائل بھی حل کریں گے،ہسپتال میں بہت سےمریضوں کےلواحقین نجی لیبارٹریزسےٹیسٹ کروارہےہیں۔
محسن نقوی نےمزیدکہاہےکہ نشترہسپتال میں ادویات کی کمی ہے،مریض پریشان ہیں،ہسپتال میں موجودادویات تک باہرسےلی جارہی ہیں جوناقابل برداشت ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فرائض میں غفلت پرایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹرراؤامجدکومعطل کردیا،اور وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی کووارننگ بھی دی۔