ایک نیوز:کوئٹہ میں دوقبائل کےدرمیان اراضی تنازع پرگولیاں چل گئیں،چارافرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےضلع لچھی میں اراضی تنازع پردوقبائل میں تصادم ہوا،فائرنگ کےتبادلے میں چارافرادجان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کےمطابق تین ہزارایکڑاراضی کاتنازع چل رہا تھا،جس پردوقبائل میں معاملات حل کرنےکیلئےمذاکرات ہوئےجس دوران تلخ کلامی پردوطرفہ فائرنگ سےچار افرادجاں بحق ہوگئےاورتین افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، انتظامیہ حالات پرقابوپانےمیں مکمل طورپرناکام ہے،علاقےمیں فائرنگ کی وجہ خوف کاعالم ہے۔
کوئٹہ:اراضی تنازع پرگولیاں چل گئیں،4افرادجاں بحق،3زخمی
Sep 12, 2023 | 01:30 AM