ویرات کوہلی کی سنچری،اہلیہ انوشکانےبھی خوشی کااظہارکرڈالا

ویرات کوہلی کی سنچری،اہلیہ انوشکانےبھی خوشی کااظہارکرڈالا
کیپشن: Virat Kohli's century, wife Anushka also expressed happiness

ایک نیوز: بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کی کولمبو میں پاکستان کے خلاف سنچری کے بعد اداکارہ انوشکا شرما نےخوشی کا اظہارکرتےہوئےسوشل میڈیاپراسٹوری شیئرکردی۔
 تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کے خلاف122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں3 چھکے اور9 چوکے لگائے۔  
اداکارہ انوشکاشرمانےشوہرویرات کوہلی کےسنچری بنانےپرخوشی مناتےہوئے تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس تصویر کے ساتھ انوشکا نے کیپشن لکھا "سپر انسان کی طرف سے سپر باری۔"
انہوں نے تالیاں بجا کر داد دینے کے ساتھ ساتھ دل کی ایموجی بھی بنائی۔