ایک نیوز نیوز: عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ آئین پڑھ لیں۔ ان کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھومتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کیلئے عمران خان کو سرکس بازی بند کرنی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدید اختیار ہے اور اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان نے اگست 2019 میں آرمی چیف کو توسیع دی تھی۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کیا یہ سمجھتے ہیں کہ فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں؟