پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل
کیپشن: PTI leader Shafqat Mehmood has heart problem, shifted to hospital(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی آج لاہور کے نجی ہسپتال میں انجیو گرافی کی جانی ہے۔ 

یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

وہ سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔