بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ

Sep 12, 2022 | 20:50 PM

ایک نیوز نیوز: حکومت نے غریب عوام پر رات گئے بجلی بم گرا دیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ جس سے صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ اضافہ جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔ 

یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 69 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ وصولیاں ستمبر کے بلوں پر عائد ہوں گی اور ان کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں