زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرلیا گیا

Sep 12, 2022 | 19:48 PM

ایک نیوز نیوز: سائنس دانوں نے زمین سے 100 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد گردش کرتے دو سیارے دریافت کیے ہیں جن میں سے ایک کا ماحول ممکنہ طور پرزمین سے مشابہ ہوسکتا ہے۔

اس سیارے کی درجہ بندی یونیورسٹی آف برمنگھم میں نصب اسپیکیولوس (SPECLOOS) ٹیلی اسکوپ نے کی جس نے بعد ازاں دوسرے سیارے کو دریافت کیا۔

LP 890-9b زمین سے 30 فی صد بڑا سیارہ ہے اور یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد چکر 2.7 دنوں میں مکمل کرلیتا ہے۔

تاہم، LP 890-9c زمین سے 40 فی صد بڑا ہے اور اس کے مدار کا دورانیہ قدرے بڑا ہے۔ یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد 8.5 دنوں میں چکر مکمل کرتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سیارے اور ستارے کے درمیانہ فاصلہ اس سیارے کو زندگی کے لیے سازگار بناتا ہے۔

اسپیکیولوس ٹیم (جس نے دوسرے سیارے کی دریافت میں مدد دی) کی رہنمائی کرنے والے پروفیسر امورے ٹرائیڈ کا کہنا تھا کہ ہیبیٹیبل زون ایک ایسا خیال ہے جس کے تحت وہ سیارہ جس کے ارضیاتی اور ماحولیاتی صورت زمین کے مشابہ ہوتا ہے اور اس کی سرزمین پر درجہ حرارت پانی کو اربوں سالوں تک مائع حالت میں رہنے دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دریافت ہمیں سیارے کے متعلق مزید مشاہدات کرنے کا موقع دیتی ہے کہ آیا اس کا کوئی ماحول ہے اور اگر ایسا ہے تو کیا وہ زندگی گزارنے کے قابل ہے کہ نہیں۔

مزیدخبریں