پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد، پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا اعلان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد، پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا اعلان
کیپشن: Violence on PTI long march, Punjab government announces judicial inquiry(file photo)

ایک نیوز نیوز: 25 مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد میں کون کون ملوث تھا؟ پنجاب حکومت نے جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی پولیس والے کیساتھ زیادتی ہو۔ اس لیے جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دی جائے گی۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں کہ انہیں تشدد کا حکم کس نے دیا۔ 

یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے تھے، جس کے باعث لاہور میدان جنگ بن گیا تھا، لانگ مارچ میں شامل متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔