پی ٹی آئی کی قیادت امریکا سے دوستی چاہتی ہے، فوادچوہدری

پی ٹی آئی کی قیادت امریکا سے دوستی چاہتی ہے، فوادچوہدری

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے   امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ 8 ستمبر کو امریکی سفیر سے ملے تھے۔ 

انہوں نے کہا ان کی امریکی سفیر سے اکثر ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت امریکا کے ساتھ جنگ نہیں اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کا کارکن امریکا سے جنگ چاہتا ہے۔ 

فواد چوہدری نے کہا قیادت اور کارکنوں کی سوچ میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن نہیں جانتے کہ ڈپلومیٹک ریلیشنز کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے گذشتہ روز ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ امریکی سفیر سے ملاقات 3 سال قبل ہوئی تھی تو سابق وزیر نے کہا وہ میں نے عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات کی بات کی تھی۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سربراہ کے ساتھ  شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔