جلتی ہوئی خاکی نیکر  نے بھارت میں آگ لگادی

burning shorts
کیپشن: burning shorts
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس کے امتیازی نشان یعنی خاکی نیکر  کی جلتی ہوئی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کانگرس نے حکومتی جماعت بی جے پی کو انگاروں پر بٹھا دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق کانگرس کے آفیشل ہینڈل سے سماجی رابطے کی سائیٹ پر ایک جلتی ہوئی نیکر کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام پوسٹ کیا گیا ہے جس نے بی جے پی اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو جلتے توے پر بیٹھے پر مجبور کردیا ہے ۔ 

 یادرہے ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن خاکی نیکر اور سفید شرٹ پر مبنی وردی پہنتے ہیں ۔

کانگرس کے ٹوئٹر ہیینڈل پر پیغام پوسٹ کیا گیا ہے کہ ’’ ملک کو نفرت کی بیڑیوں سے آزاد کرنے کے اور بی جے پی آر ایس ایس گٹھ جوڑ سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے ، قدم بہ قدم ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے۔ بھارت جوڑو یاترا’’

 یادرہے کانگرس نے 150 روزہ بھارت جوڑو یاترا مارچ کے دوران سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حکومتی جماعت کو بیک فٹ پر جانے پر مجبورکردیا ہے ۔ دوسری طرف بی جے پی نے اسے کانگرس کے  پرانے گھٹیا ہتھکنڈے قرار دیا ہے۔