ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کون ساموبائل فون استعمال کرتے ہیں ؟ پتہ چل گیا۔
رپورٹ کے مطابق خادم اعلی پاکستان شہباز شریف کو کو جدید ترین اور بڑے اسمارٹ فونز کا کوئی شوق نہیں نہ ہی وہ نت نئے ماڈلز اور کیمروں سے لیس موبائل فون کا کریز رکھتے ہیں ۔
نہ ہی ان کے پاس جدید ترین آئی فون، سام سنگ یا شیاؤمی فون ہے ۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف چھ سال پرانی اسمارٹ فون ڈیوائس استعمال کرتے ہیں ۔
اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب ان کے فوکل پرس محمد ابو بکر عمر نے سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر یر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وزیراعظم ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ طیارے میں سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کررہے ہیں ۔ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اچانک اپنی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں اور گولڈن کلر کا آئی فون 7 نکال لیتے ہیں ۔
PM Shehbaz doesn’t normally carry/use his mobile phone in public. This is probably the first time he pulled out his phone during a meeting—to show a flood related video to UN Secretary General— and guess what? It’s not iPhone 14, not even X or 9 … It looks more like iPhone 7. pic.twitter.com/jPVzrUSxau
— Abubakar Umer (@abubakarumer) September 10, 2022
فوکل پرسن برائے وزیراعظم ابوبکر نے وضاحت کی کہ عوامی دوروں کے دوران کے وزیراعظم موبائل فون ساتھ نہیں لے جاتے تاہم یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہ فون استعمال کررہے تھے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ شہباز شریف سے 2011 میں ملے تو اس وقت وہ نوکیا 3310 استعمال کرتے تھے۔