ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
کیپشن: T20 World Cup: India announced 15-member squad(file photo)

ایک نیوز نیوز: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر  جسپریت بمراہ انجری سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ایشیاء کپ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا اپنی جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔ 

بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض روہت شرما ادا کریں گے۔ باقی سکواڈ کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہود، ریشبھ پنت، دنیش کارتک، ہاردیک پانڈیا، آر ایشون، یوزوندرا چاہل، ایگزر پٹیل، جسپریت بمراہ، بھوونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ پر مشتمل ہوگا۔ 

محمد شامی، شریاس ایر، روی بشنوئی، اور دیپک چاہر اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہیں۔