طلاق یافتہ مردوں کا جشن آزادی منانے کا اعلان

Sep 12, 2022 | 15:23 PM

 طلاق یافتہ مردوں کا جشن آزادی منانے کا اعلان
 طلاق یافتہ مردوں کا جشن آزادی منانے کا اعلان

  ایک نیوز : مدھیہ پردیش  کے دارالحکومت بھوپال میں طلاق یافتہ مردوں کی انجمن  کا آزادی کا جشن منانے کا اعلان، دلچسپ پروگرامز رکھے گئے ہیں ۔

 بھوپال کی بھائی ویلفیئر سوسائٹی  نے 18 ستمبر کو طلاق یافتہ شوہروں کے لیے آزادی کی تقریب منائے گی۔  جشن کی تقریب میں صرف وہی طلاق یافتہ شوہر شرکت کر سکتے ہیں جنہیں عدالت سے قانونی جنگ لڑنے کے بعد اپنی شادی توڑنے کا حق حاصل کیا ہوا ہو یا وہ مرد جنہوں نے اپنی سابق بیویوں کی جانب سے  طویل تشدد سہنے  کے بعد  عدالت سے طلاق کا مقدمہ جیت لیا ہو۔ 

تقریب کا انعقاد ایک ریزورٹ میں کیا گیا  ہے جس کے لیے لوگوں کو  باقاعدہ دعوت نامے چھپوا کر مدعو کیا گیا ہے۔ 

 کارڈ میں تقریبات کے حوالےسے جمالا وسرجن، سد بدھی شدھیکرن یگیہ، جلوس سے نکلنا، جینٹس میوزک جیسے پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔ بھائی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جیکی احمد  کا کہنا ہے کہ بہت سے مرد ایسے ہیں جو پرانی زندگی کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی تناؤ کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ہم انہیں ان کی پرانی  غلامی کی زندگی سے نکالنے کے لیے تقریب منعقد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کی وجہ سے ان کی زندگی تناؤ سے بھر گئی ہے۔ ہم اسے باہر لے جانا چاہتے ہیں اور اسے نئی زندگی جینے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ہم ہیلپ لائن کی مدد سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ایسے شوہروں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں