رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Sep 12, 2022 | 15:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قراردار پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی جیسے بڑے نیشنل ادارے کو چلانے کے اب قابل نہیں رہے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیاءکپ میں حیران کن شکست سے پاکستانی دلبرداشتہ ہیں۔  قومی کرکٹ ٹیم میں حکمت عملی بہتر ٹریننگ اور مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیاکپ کے فائنل میں تمام خامیاں نمایاں طور پر نطر آئی ہیں۔ رمیز راجہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی کو فوری طور عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزیدخبریں