ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنسی حراسگی میں ملوث ملزم کو سائبر کرائم سرکل نے حافظ آباد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی پہچان محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد عرفان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے قابل اعتراض مواد کے تحت 8 لاکھ روپے کی رقم بھی وصول کی ہے۔ ملزم محمد عرفان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔