کراچی میں طوفانی ہوائیں ، بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع

Sep 12, 2022 | 14:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک میں تیز بارش شروع ہے۔ گلشن حدید کے علاقہ میں بارش کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بن قاسم اور رزاق آباد میں بھی تیز بارش کاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-12/news-1662974179-2797.mp4

اس کے علاوہ سپر ہائی وے، نوری آباد اور کاٹھور کے قریب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے دیگر مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو رہی ہے جن میں لانڈھی کورنگی، ملیر اور گلستانِ جوہر شامل ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-12/news-1662974176-2442.mp4

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اعلان کیا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگرعلاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں بھی آج اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بارش کے متعلق کہنا ہے کہ ہواؤں کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔ جس کہ وجہ سے آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں