سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے غیر مشروط معافی مانگ لی

ایک نیوز نیوز:  ‏سابق چیف جج گلگت بلتستان توہین عدالت کیس میں ڈرامائی موڑ، سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہوگئے ۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بیان جمع کرواتے ہوئے  اسلام آباد ہائیکورٹ کے موجودہ جج کے خلاف اپنا بیان واپس لے لیا  ہے۔

 رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے موقف اپنایا کہ 3 سال پرانے واقعے اور  72 سال عمر کی وجہ سے غلطی ہوگئی۔ غلط فہمی کی بنیاد پر اسلام آبادہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کا نام لے لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ رانا شمیم نے نوازشریف اورمریم نواز کو الیکشن تک جیل میں رکھنے کا بیان حلفی دیا تھا ۔ 

رانا شمیم نے کہا تھا کہ میرے سامنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فون کرکے نواز شریف کو رہا نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔