ملکہ برطانیہ کےپرستارانکا آخری دیدار کب اور کیسے کرسکیں گے؟

بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ کی میت کو تابوت میں ہالی روڈ ہاؤس پیلس سے لے کر روانہ ہونگے۔
کیپشن: بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ کی میت کو تابوت میں ہالی روڈ ہاؤس پیلس سے لے کر روانہ ہونگے۔

ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ کو چاہنے والے اب ان کے تابوت کا دیدار کر سکیں گے۔ 

رپورٹ  کےمطابق پیر کو ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھرڈیل میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کا دیدار ہزاروں افراد کریں گے۔

بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ کی میت کو تابوت میں ہالی روڈ ہاؤس پیلس سے لے کر روانہ ہونگے۔ اس سے پہلے  پیر کی صبح بادشاہ چارلس برطانوی سیاست دانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ بادشاہ بننے کے بعد بادشاہ چارلس کا یہ پہلا خطاب ہوگا۔

ایڈنبرا آنے والےلوگوں  کو شہری کونسل نے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ شہری کونسل کی جانب سے کہا گیاہے کہ شہری ٹریول ایڈوائس پر نظر رکھیں اور اس حوالے سے اپنا پروگرام تشکیل دیں۔ موسم کی مناسبت سے کپڑے پہنیں اور اپنے ساتھ پانی کی بوتلیں لائیں۔  اس کے علاوہ کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے رہنے کے لیے بھی تیار رہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد کے باعث شہری اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

ملکہ ایلزیبتھ کی آخری رسومات سرکاری طور پر 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ  پچھلے ہفتے مختصر علالت کے باعث 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھی وہ 70 برس تک ملکہ رہیں۔